ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے اضافی ٹکٹس جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے اضافی ٹکٹس جاری
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے اضافی ٹکٹس جاری کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق پرتھ اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز اور بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ ڈے کے اضافی ٹکٹس اب دستیاب ہیں۔6 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ 90293 تماشائیوں نے دیکھا، ایم سی جی میں ایک اور فل ہاؤس کی توقع ہے۔3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کے بھی اضافی ٹکٹس ریلیز کیے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں، فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ منتظمین کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔