معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے  

Ameet rajkumar
کیپشن: Indian actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف اداکار انتقال کر گئے،متوفی   ساؤتھ انڈین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق انتقال کرنے والے معروف اداکار پنیت راج کمار  کو پاور سٹار کے نام سے جانا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ جان کی بازی ہار گئے۔