عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونےپرچودھری برادران کی مبارکباد

PML-Q President Chaudhry Shujaat Husain and Punjab Assembly Speaker Pervaiz Elahi
کیپشن: PML-Q President Chaudhry Shujaat Husain and Punjab Assembly Speaker Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہٰی  اور مونس الہٰی کی عبدالقدوس بزنجو کو بلا مقابلہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے پر ٹیلیفون پر مبارکباد،عبدالقدوس بزنجو کاکہناہےکہ جب بھی سیاسی مشکل آئی چودھری شجاعت حسین پرویز الہٰی سے رہنمائی حاصل کی۔
چودھری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ عبدالقدوس بزنجو سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور کم عمری میں ہی انہوں نے دو بار بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی   کاکہناتھاکہ وہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کریں گےجبکہ بلوچ عوام نے ہمیشہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نےکہاکہ بطور سپیکر بلوچستان اسمبلی نومبر 2020 میں وہ ہماری رہائش گاہ پر آئے،بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔