فہد مصطفیٰ کا وقار یونس پر تنقید کرنیوالے بھارتی کمنٹیٹر کو کرارا جواب

Fahad Mustafa
Fahad Mustafa

رائل پارک (زین مدنی) معروف اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سابق کرکٹ کپتان و باؤلنگ کوچ وقار یونس کے بیان پر تنقید کرنے والے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 اتوار کے روز پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان کے گرائونڈ میں نماز پڑھنے پر وقار یونس کی جانب سے دیئے گئے ریمارکس پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے برہم ہوگئے اور اسے کھیل میں مذہب لانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تنقید کی، فہد مصطفیٰ نے ہرشا کو ری ٹویٹ کر تے ہوئے بھارتی کمنٹیٹرکو بالی ووڈ میں مسلمانوں کی منفی منظر کشی کی جانب توجہ دلائی۔

 فہد مصطفیٰ نے اپنے جواب میں لکھا، یہ دیکھنا بھی اتنا ہی مشکل ہے کہ طویل عرصے سے بالی ووڈ کی تقریبا ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جائے، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے یہ کتنا مشکل اور باعث شرمندگی ہوگا کہ وہ اس طرح سے اپنا مذاق اڑتے ہوئے دیکھیں۔ اداکار نے اپنی ٹویٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ منافقت بند کرو بھی لکھا۔