سٹی42 : طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں
منسوخ کی جانے والی پروازوں میں پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد دو طرفہ پرواز 612/613،اتحاد ایئر ویز کی لاہور سے ابوظہبی دو طرفہ پرواز 244/243 شامل ہے، جبکہ قطر ایئر ویز کی لاہور سے دوحہ دو طرفہ پرواز 629/628،سیرین ایئر کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 521/520،ایئر بلیو کی دو طرفہ پرواز 403/402 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
سیرین ایئر کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523،ایئر بلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 4700،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 305/304 منسوخ کی گئی ہے۔ ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 316،ایئر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے وی پرواز 406 کو منسوخ کیا گیا ہے۔ اور ازبکستان ایئر ویز کی تاشقند سے لاہور آنے والی پرواز 461، پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 204 بھی منسوخ کی گئی ہے۔