(علی رامے) پنجاب حکومت کی کورونا پالیسی، ورلڈ بنک نے امدادی رقم نہ دے کر سوال اٹھا دیا۔ پنجاب حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے 80 کروڑ کی مالی امداد بھی ہاتھ سے نکل گئی ۔
پنجاب حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث عالمی بنک کا امدادی پیکج بھی بےکار ہو چکا ہے۔ ناقص پلاننگ کے باعث عالمی بنک سے ملنے والی 80 کروڑ کی امداد بیکار ہو کر رہ گئی ہے۔عالمی بنک سے پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کیلئے5 ملین ڈالرز کی امداد کا معاہدہ ہوا اور5 ملین ڈالرز سے پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ سمیت دیگر اشیاء کی خریداری اور کرونا متاثرین کو طبی سہولیات دی جانیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے 80 کروڑ کا منصوبہ ٹھپ ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال میں عالمی بینک کے تعاون سے کورونا سے نمٹنے والے ترقیاتی پروگرام پر کارکردگی صدر رہی ۔ پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب کے حکام کے مطابق ورلڈ بینک کے وفد سے معاہدے کی تجدید پر بات کی جائے گی،تجدیدی معاہدے کے تحت 5 ملین ڈالرز کا امدادی پیکج سود مند بنایا جائے گا۔