پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا

پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نے پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا، سیکرٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب سکواش کمپلیکس 4 نومبر تک بند کیا گیا ہے۔ اسکواش کورٹس حفاظتی اقدامات کے باعث بند کیے گئے ہیں، چار نومبر تک پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کوئی سرگرمی نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ   این سی او سی کی جانب سے گزشتہ اہم فیصلہ کیا گیا جس کے پیش نظر ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹین رات 10 بجے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی فیصلہ سنایا گیا کہ شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔

این سی او کیا جانب سے یہ حکم صادر کیا گیا کہ سی تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے، این سی او نے سی کل سے ملک بھر میں ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا ہوا ہے۔

 یاد رہے کہ کورونا پھر پلٹ آیا، جھپٹ جھپٹ کر وار کرنے لگا، پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مریضوں کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھ گئیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 449 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 908 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 31ہزار، 108 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 11 ہزار 695 تک پہنچ گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer