ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) ریلوے ہیڈکوارٹر نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تین ٹرینوں کو نئے اسٹاپ دینے کا فیصلہ، فیصلے کے حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔      

نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ملتان کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس کوفاروق آباد ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ جبکہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو حافظ آباد ریلوے اسٹیشن رکنے کی اجازت دے دی۔ اور پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو بھی علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔اس فیصلے پر عملدرآمد یکم نومبر 2020 سے ہوگا۔ عوام کو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر 15 نومبر تک عارضی طور پر حاصل ہوگی۔       

دوسری طرف کرونا کے پیشِ نظر ریلوے ہیڈکوارٹرزکے دفاتر میں افسران و ملازمین کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازم قرار، مسافر حضرات بھی فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں گے، ڈپٹی جنرل مینجر ریلوے فرمان غنی نے تمام شعبہ جات کے ہیڈز کو مراسلہ جاری کردیا۔

ڈپٹی جنرل مینجر کی جانب سے ایڈیشنل جنرل مینجرز، پرنسپل افسران، ڈپٹی افسران سمیت تمام شعبہ جات کے ہیڈز کو کرونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، مراسلے کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وبا ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔ ہیڈکوارٹرکے دفاتر میں افسران و ملازمین فیس ماسک کا استعمال نہیں کر رہے۔ دفاتر میں سماجی فاصلہ برقرار بھی نہیں رکھا جا رہا۔ سی ای او ریلوے نثار میمن کی جانب سے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔افسران و ملازمین فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer