کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے سلوگن پر وفاقی افسران کی ہائیکورٹ طلبی

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے سلوگن پر وفاقی افسران کی ہائیکورٹ طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں'' کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے '' کے سلوگن کیخلاف کیس کی سماعت، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔

  چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کے روبر و مقامی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سلوگن رکھا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، حکومت کا یہ سلوگن خلاف قانون ہے۔ چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کابینہ کو معاملہ بھجوانے کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی اداروں کے افسروں کو کہیں کام کریں یا پھر نوکریاں چھوڑ دیں۔

لاء افسر نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو نیا سلوگن جاری کرنے کیلئے معاملہ کابینہ کو بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

  چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کو کابینہ کے سامنے کیوں نہیں رکھا گیا ؟حیرت ہے15روز گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔ 

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 347، سندھ میں 2 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئےکورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 277، بلوچستان میں 15 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211، اسلام آباد میں 19 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer