وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور  پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری، فرانس کے سفارتی، تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا، وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے اور خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزراء کو بھی خط سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے  فرانسیسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایمانوئل میکرون کے اسلام کو سمجھے بغیرنشانہ بنانے کے عمل نے یورپ اور دنیابھرکے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیاہے،انہوں نے تشددپرآمادہ دہشت گردوں کی بجائے اسلام پرحملہ آور ہوکر اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی اورمسلمانوں کو مشتعل کرنے کا کاراستہ چنا، لاعلمی پرمبنی عوامی بیانات سے مزیدنفرت، اسلاموفوبیا پھیلے گا اور ایسے بیانات انتہاپسندوں کیلئے گنجائش فراہم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ دنیا مزیدتقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے پر بھی غور کیا اور وزارت مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولۖ منانے کی تجویز دی۔وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو ہفتہ عشق رسولﷺکا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer