جنید ریاض: لاہور سمیت صوبے بھر کے سکولوں میں 49 ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی، طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے لگی، پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 3000 اساتذہ ریٹائرڈ ہوں گے، اساتذہ کی بھرتی فوری کھولی جائے۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں میں اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں، اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 3000 اساتذہ ریٹائرڈ ہوں گے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق ضلع لاہور میں بھی 1400 کے قریب اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت سے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے فوری پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔