ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر پیپر مالکان کیخلاف ہڑتال

آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر پیپر مالکان کیخلاف ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی کال پر پیپر مالکان کے خلاف ہڑتال کا پہلا روز، 4 ہزار سے زائد دوکانیں اردو بازار میں بند، لاکھوں کا نقصان، پیپر کی قیمتوں میں بڑھائی جانے والی قیمت واپس لی جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا حکومت سے مطالبہ پیپر مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔          

تفصیلات کے مطابق اردو بازار میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز کی کال پر اردو بازار میں 4 ہزار سے زائد دوکانوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اعلان کیا گیا، پیپر مالکان کے خلاف جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرقیز کا کہنا ہے کہ پیپر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ قبول نہیں، ہڑتال سے نہ صرف تاجر برادری کا نقصان ہے بلکہ طالب علموں کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپر کی قیمت 84 روپے سے 110 روپے کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کتابوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، خالد پرویز کا کہنا تھا کہ پیپر مالکان کے اس ظلم سے 4 ہزار سے زائد تاجر اور لاکھوں طلباء کو نقصان پہنچ رہا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔ ہڑتال کے باعث ایک دن میں لاکھوں کا نقصان تاجر برادری برداشت کررہی ہے، حکومت کو پیپر مالکان کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیئے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کا کہنا تھا کہ جب تک پیپر کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی ہڑتال جاری رہے گی۔