ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنڈا بازار کی رونقیں بحال ،شہری اور دکاندار پریشان

لنڈا بازار کی رونقیں بحال ،شہری اور دکاندار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: بدلتے موسم نے لنڈا بازار کی رونقیں بحال کر دیں لیکن ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث لنڈے کے کپڑے بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔  

تفصیلات کر مطابق موسم میں تبدیلی آتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے شہری لنڈا بازار کا رخ کرنے لگے ہیں، جا بجا پرانے کپڑوں کے ڈھیڑ متوسط طبقے کے شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ لنڈا بازار میں کپڑوں کی خریداری کے لیے آنے والے شہری مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں، دوسری جانب دوکاندار بھی مال مہنگا ملنے کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں اور دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ متوسط طبقہ لنڈا بازار سے خریداری کر کے اپنی ضرورت پوری کر سکے۔