سٹی42: پی ٹی آئی کے سینئیر لیڈر نے پاکستان کی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔
صوابی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے اسدقیصرنے کہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرناہمارا حق ہے۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی،" ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔"
اسدقیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ہم نے افغان جنگ کے بہت نقصانات اُٹھائے اور ابھی تک افغان جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
اسد قیصر نے الزام لگایا کہ وفاق نے کبھی ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا، وفاق نے ہمیشہ ہمارے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔
پاکستان کی افغانستان سے کی جا رہی دہشتگردی کو روکنے کی حالیہ کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے اس قیصر نے کہا کہ اگرا فغانستان اور پاکستان سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے بغیر گزارا کرسکتے ہیں تو یہ دونوں ملکوں کی غلط فہمی ہے۔ ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ قطر، ترکیہ اور دیگر ممالک امن کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ ہمارا پڑوسی ملک کے ساتھ جو تنازعہ ہے تو اس کو ختم کرنے اور امن لانے میں سعودی عرب اور چین بھی اپنا کرادار ادا کریں۔
اسد قیصر نے اپنی تقریر میں افغانستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ؛ افغانستان سے پاکستان مین دہشتگرد بھیجنے اور دہشتگردوں کے گروہوں کو افغانستان میں سرکاری سطح پر پناہ دینے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔