ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹرانسپورٹ سہولت بہتر بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز لگانے کا فیصلہ

شہر میں ٹرانسپورٹ سہولت بہتر بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پنجاب کے 19 اضلاع میں 1362 جدید ، پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اور شیلٹرز کا ڈئزائن بھی منتخب کیا گیا۔ پر سکون اور باعزت سفر کی سہولت  کے لئے بس شیلٹرز  45 سے 60 دنوں میں مکمل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام بس شیلٹرزمقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

پنجاب بھر میں  588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع ہے جبکہ 774 بس شیلٹرز کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  بزرگوں ، ماؤں اور دیگر شہریوں کا دھوپ یا سخت سردی میں انتظار کرنا برداشت نہیں، پہلی بار پنجاب کے اضلاع  پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی فیز میں ہیں، خوبصورت اور جدید بس شیلٹرز سہولت کے ساتھ شہروں کے حسن میں بھی اضافہ کریں گے۔