ملک اشرف : پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنیوالے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے الوداعی تقریب کی صدارت کی ،اجلاس میں جسٹس جواد حسن اور ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی بھی شریک تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں جوڈیشل اکیڈمی میں کورس مکمل کرنیوالے ججز کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ذہنی استعداد کار بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کورس مکمل کرنیوالے ججز کیساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا، جبکہ اجلاس کے اختتام پر وہ جوڈیشل اکیڈمی سے واپس چلی گئیں۔پانچ روزہ تربیتی کورس کے دوران ججز کو ریونیو دستاویزات کی تشریح کے طریقہ کار، قانونی پیچیدگیوں کا عملی اطلاق اور عدالتوں میں مؤثر فیصلہ سازی کے عملی اسباق فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل افسران کو ذہنی دباؤ کم کرنے کے مؤثر طریقے اور ان کے اسباب کے بارے میں خصوصی لیکچرز بھی دیئے گئے تاکہ عدالت میں کام کرنے کے دوران ان کی ذہنی استعداد اور فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہو سکے۔
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App