شاہین عتیق: جوئے کی ایپس کی مب allegedly غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر نامزد ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان پر فردِ جرم 20 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔
سماعت کے دوران سعد الرحمان کے وکیل کی جانب سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ضبط شدہ اشیاء سپرداری پر واپس دلوانے کی درخواست دائر کی گئی, عدالت نے اس درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ مؤخر کر دیا۔
عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی، جبکہ مرکزی ملزم سعد الرحمان، عروب جتوئی اور دیگر نامزد افراد نے اپنی حاضری مکمل کروا ئی۔
فاضل عدالت 20 دسمبر کو فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھائے گی۔