ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حزب اللہ کا اسرائیل سے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

Hezbollah Lebonan, City42
کیپشن:   آج حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر  حملہ کرے گی، اس حملے کے وقت کا تعین بعد مین کرے گی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل سے سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

الجزیرہ   نیوز کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم  نے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ سینیئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کے وقت کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو اسرائیلی حملے میں اپنے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

 نعیم قاسم نے کہا،   حزب اللہ کے  کمانڈر پر اسرائیلی حملہ جارحیت ہے۔  لبنانی حکومت کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے چیف آف سٹاف علی طبطبائی مارے گئے تھے۔ 

ایک بین الاقوامی معاہدہ کے تحت اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں نے بین الاقوامی ثالثوں کی ضمانتوں کے ساتھ ایک بین الاقوامی معاہدہ کے تحت اسرائیل کی فوج لبنان سے واپس گئی تھی۔ اس معاہدہ مین حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ اس شق پر عملدرآمد کرنے کے لئے لبنان کی پارلیمنٹ نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی منطوری تو دے دی لیکن لبنان کی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے نہ ہی حزب اللہ پر جنگ بندی کے بعد بھی حملے کرنے والے اسرائیل کو حملوں سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔