جنید ریاض: ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی، شہری شدید پریشانی میں، درجہ دوم کا آئل اور گھی بھی مزید 5 روپے مہنگا کر دیا گیا۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے، درجہ دوم کا آئل اور گھی مہنگا ہوگیا ہے۔ گھی کی قیمت 350روپے کلو ہوگئی ہے۔ درجہ دوم کا آئل بھی مزید 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، ریٹ 365 روپے لیٹر ہوگیا ہے۔
درجہ دوم کے آئل اور گھی کی پیٹی کا ریٹ 60روپے کلو بڑھ گیا ہے۔ مہنگائی سے پریشان شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں مہنگائی کم ہورہی ہے، لیکن پاکستان میں ریٹ روز بروز بڑھ رہے ہیں۔