شادی کے بعد ثناخان کی دلکش تصاویر وائرل

شادی کے بعد ثناخان کی دلکش تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسڑی کو خیر آباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ ہفتے ایک عالم دین سے شادی کی، رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کی نئی تصاویر وائرل ہوئیں،جن میں وہ دلکش لگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو ترک کردیا تھا اور اب انہوں نےعالم دین سے شادی کرلی۔حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی نئی تصاویر سامنے آئیں جس پر ان کے شوہر نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا۔اور جواب میں ثنا نے بھی اسی انداز میں جواب دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصویروں میں ثنا خان پرسکون اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ کے آثار نمایاں ہیں جو تصویروں کو مزید دلکش بنارہے ہیں جبکہ ہاتھوں پر مہندی کے خوبصورت ڈیزائن بھی بننے ہیں۔

 ثناء خان  نے تصاویر شیئر کرتے ان کے کیپشن میں لکھا’الحمدللّٰہ‘۔سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے اپنی پسندیدگی کااظہار کیا جبکہ ان کے شوہرمفتی انس اپنی نئی دلہن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے  اہلیہ کی دلکش تصویروں پر کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بنائے جس پر ثناء نے روعمل کا اظہار کرتے اپنی محبت کا اقرار کیا۔اب تک44 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے  تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ  ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اللّہ کی رضا کے لیے ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے’میری دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer