سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ، معتدل معاشی بحالی آرہی ہے، مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے، اجناس کی عالمی قیمتیں لچکدار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔سٹیٹ بینک نے کہاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کو کم کرکے 5 سے 7 فیصد تک لانے کا ہدف ہے ،مہنگائی کو کم کرنے کیلئے موجودہ زری پالیسی موقف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں معتدل رفتار سے بحال ہورہی ہیں، شعبہ زراعت میں مضبوط بحالی ہوئی ہے ،مارچ 2024میں جاری کھاتے سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں کی واپسی ،ڈالر کی آمد میں کمی کے باوجودسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملی،اپریل 2024 میں صارفین کی مہنگائی کی توقعات تھوڑی بڑھیں۔

Ansa Awais

Content Writer