سکھر  ؛ رشتہ نہ دینے پر دو خاندانوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

 سکھر  ؛ رشتہ نہ دینے پر دو خاندانوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امداد بزدار : سکھر  کے نیو پنڈ کے علاقے میں گھنیو اور ابڑا برادری میں ہونے والے جھگڑے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

جھگڑا رشتہ نہ دینے کی بات پر ہوا، جھگڑے میں ابڑا برادری کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ گھنیو اور ابڑا برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ۔ 

ابڑا برادری کے پانچ لوگوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں دلاور ابڑو ثناء اللہ ابڑو حیدر ابڑو حسن ابڑو اور حسین ابڑو شامل ہیں۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ گھنیو اور ابڑا برادری کے گھروں پر بہاری پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ 

جھگڑے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی گولیاں اہلے محلہ کے گھرانوں میں گئی۔