عوامی شکایات پر وزیرداخلہ برہم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ریجنل ڈائریکٹر کو معطل کردیا

عوامی شکایات پر وزیرداخلہ برہم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ریجنل ڈائریکٹر کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورہ کے دوران ناقص کارکردگی اور ایجنٹ مافیا کا راج ہونے پر ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا جس کا نوٹیفیکین بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سید محسن نقوی جب پاسپورٹ آفس پہنچے تو شہریوں نے ایجنٹ مافیا کی جانب سے ہزاروں روپے بٹورنے کی شکایات کیں جس پر ڈائریکٹر پاسپورٹ فیض الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نسیم مناسب جواب نہ دے سکے۔ رشوت ستانی کا کلچر عام ہونے اور ٹوکن مشین کی خرابی پر وفاقی وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹر فیاض الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نسیم کو معطل کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونیوالوں کو چارج شیٹ کر کے سخت محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔