ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی، اپوزیشن نے حکومت کو فری ہینڈ دیدیا

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی، اپوزیشن نے حکومت کو فری ہینڈ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دے دیا۔

 ایوان میں مسلم لیگ( ن) کے166 ارکان ہونے کے باوجود حکومت کو قانون سازی کیلئے فری ہینڈ دے دیا گیا، قانون سازی کے دوران اپوزیشن کے تمام ارکان ایوان سے غائب رہے۔

  حکومت، اپوزیشن کی غیر موجودگی میں 12 سے زائد قانون پاس کرا چکی ہے، اب تک اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر (ن) لیگی ارکان نے کسی بھی بل پر اعتراض اٹھایا اور نہ ہی بحث کی۔

(ن) لیگی اکان اپوزیشن لیڈر سے ملنے کیلئے ان کے چیمبر کے باہر کھڑے ہوجاتے ہیں یا اسمبلی سے نکل جاتے ہیں، لیگی ارکان میں پارٹی کی حکمت عملی پر بے چینی پائی جارہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کسی بھی لیگی رکن کو اسمبلی بزنس میں حصہ لینے کی ہدایات ہی جاری نہیں کی گئیں.

Sughra Afzal

Content Writer