نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ

نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعدیہ خان) پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ، پنجاب کلرز، سندھ کلرز، آرمی اور سندھ وائٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جا رہی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز پہلا میچ پنجاب کلرز اور پنجاب وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔  جس میں پنجاب کلرز نے دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی، دوسرے میچ میں سندھ کلرز نے بلوچستان ٹیم کو ایک صفر سے مات دی۔ تیسرے میچ میں آرمی ٹیم نے ایچ ای سی کو دو صفر سے ہرایا۔

چوتھا میچ سندھ وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ وائٹس نے صفر کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

Shazia Bashir

Content Writer