جعلی اور ناقص مصالحہ جات کا توڑ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تلاش کرلیا

جعلی اور ناقص مصالحہ جات کا توڑ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تلاش کرلیا
کیپشن: City42 - PFA, Spices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کو کنٹرول کرنے کی ایک اور کوشش، یکم جنوری 2019ء سے مارکیٹ میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت بند، خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ جات کا کاروبار کرنے والوں کیلئے ڈیڈ لائن31 دسمبر کو ختم ہوگی۔ ڈی جی فوڈ کے مطابق کھلے مصالحہ جات میں ملاوٹ کا عنصر حد سے زیادہ تھا۔ یکم جنوری سے کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے مصالحہ جات کا کاروبار کرنے والے افراد کو ڈیڑھ سال قبل بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم بھی دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer