لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر 7 پلازے سیل

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر 7 پلازے سیل
کیپشن: City42 - Mall Road, Plaza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)لاہور  ہائیکورٹ کے حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے مال روڈ پر واقع 7پلازے سربمہر کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے مال روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے سرور سنٹر ملی شوز، ہجویری پلازہ، امین پلازہ، احسن سنٹر، نور سنٹر، غازی سنٹر اور زاہد سنٹر سیل کر دیئے گئے۔ پلازوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی پلاننگ آفیسر محمد اشرف، اسسٹنٹ زونل آفیسر پلاننگ رضا شاہد، بلڈنگ انسپکٹر وحیدالدین سمیت دیگر عملے نے حصہ لیا۔

 میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ چودھری محمد اشرف کا کہنا تھاکہ پلازوں کے نقشہ جات نہ ہونے پر سیل کیا گیا ہے۔ پارکنگ کی جگہ دوکانیں بنا لی گئیں۔ ہائیکورٹ کے حکم پر پلازوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer