ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اور نمازِ جمعہ کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اور نمازِ جمعہ کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اور نمازِ جمعہ کے موقع پر لاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے.

مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات، شہریوں سے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی۔

 عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اور نمازِ جمعہ کے موقع پر لاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس اور پٹرولنگ یونٹس عبادت گاہوں کے اطراف مسلسل گشت کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کو مکمل تلاشی کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے۔ مزید برآں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مساجد اور امام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

سپروائزری افسران کو نمازِ جمعہ کی سکیورٹی کا خود موقع پر جائزہ لینے اور تمام ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو مکمل الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

Ansa Awais

Content Writer