ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار کی جانب سے ممبران کی تربیتی ورکشاپس قابل ستائش ہیں؛ محمد محسن ورک

لاہور ٹیکس بار کی جانب سے ممبران کی تربیتی ورکشاپس قابل ستائش ہیں؛ محمد محسن ورک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : جوڈیشل ممبر ان لینڈ رونیو محمد محسن ورک نے کہا ہے کہ ودھ  ہو لڈنگ ٹیکس کے بارے میں آگاہی سے ٹیکس گزار اپنے حقوقی اور ذمہ داریوں سے آسانی کے ساتھ عہدہ براء ہو سکیں گے۔ 

 ممبر ان لینڈ ریونیو محمد محسن ورک نے لاہور ٹیکس بار میں  "انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے سیکشن 161" کے متعلق  خصوصی لیکچر کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد محسن ورک نے کہا لاہور ٹیکس بار کی جانب سے ممبران کی تربیتی ورکشاپس قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی آگاہی سے ٹیکس گزار اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ  آسانی سے عہدہ براء ہوسکیں گے ، درست ٹیکس جمع ہونے سے مقدمہ بازی ی کم ہوگی، اور ریاست کا ریونیو بڑھ جائے گا۔

ممبر ان لینڈ رونیو محمد محسن ورک نے کہا کہ بار اور بنچ کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دینی چاہیں۔ لاہور میں بار کا رول ہمیشہ سے دیگر اداروں کے لیے مشعل راہ رہا ہے ۔

تقریب میں صدر لاہور ٹیکس بار محمد آصف رانا، سابق صدر لاہور ٹیکس بار منشاء سکھیرا  ،قمر الزمان قریشی ،سیکرٹری شیخوپورہ ٹیکس بار احسن ورک ،جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار میاں اسد حنیفہ ،فنانس سیکرٹری احتشام احمد گجر ،جوانٹ سیکرٹری لاہور ٹیکس بار ذیشان طاہر بٹ، امیدوار فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار قراۃ العین ورک  سمیت دیگر نے شرکت کی ۔