سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ بلوچستان کے دو اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
لورالائی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ۔ یہ دہشتگرد این 70 کے قریب ہونے والے راراشم حملوں میں ملوث تھے، 30 بےگناہ شہریوں کے قاتل آج اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیچ میں فتنہ الہندوستان کے ایک اور دہشتگرد واصلِ جہنم کردیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے، مارے جانے والے دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے 26 اگست کو قومی شاہراہ این 70 اور 18 فروری کو دہشت گردی کی کاروائیوں میں 13 معصوم شہریوں کو شہید کیا تھا ۔
مسلح افواج کے ترجمان نے فتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشنز پر اپنے ردعمل میں کہا، پاکستانی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔