ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس مقابلہ؛ سی ٹی ڈی نے 3 ڈاکو ہلاک کردیے

لاہور میں پولیس مقابلہ؛ سی ٹی ڈی نے 3 ڈاکو ہلاک کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : (لاہور)چوہنگ کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں سی ٹی ڈی نے 3 ڈاکو ہلاک کردیے، جبکہ 2 فرار ہوگئے ۔ 

 کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، اسی دوران سی سی ڈی اہلکاروں نے انہیں مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، تاہم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ایک واردات کے دوران خاتون سے زیادتی میں بھی ملوث تھے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر مشکوک سامان بھی ملا ہے۔فرار ڈاکوؤں کی تلاش اور ہلاک ملزموں کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔