زین مدنی: لالی ووڈ فلم "لوو گورو" کا نیا گانا "بے خبریاں" ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یہ گانا مشہور گلوکار شیراز اپل نے گایا ہے اور اس کی کمپوزیشن بھی انہوں نے خود تیار کی ہے۔ "بے خبریاں" گانے کی شاعری مبشر حسن نے لکھی ہے۔ گانا فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر پکچرائز کیا گیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس گانے کی ویڈیو امریکہ میں فلمائی گئی ہے۔ فلم "لوو گورو" کو عید قربان کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔