ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ پیش

مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغوی کی بازیابی کے لیے 12 جون تک کی مہلت دے دی.

جسٹس فاروق حیدر نے شہری عثمان علی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ، عدالتی حکم پرآئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس فاروق حیدر نے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر صاحب کیسے ہیں آپ ، کیا آپ نے اس کیس کو دیکھا ہے؟ آئی جی پنجاب نے جواب دیا
جی کیس دیکھا ہے، مغوی قتل کے مقدمے میں ملوث اور اشتہاری ہے، اس کی بازیابی کے لیے تمام پولیس افسران کو لکھا ہے، استدعا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے مہلت دے دی جائے ، جسٹس فاروق حیدر نے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کے ذمہ۔ جو جو لگایا ہے آپ نے ہمیشہ ذمہ داری پوری کی ، عدالتی صفحات کے نیلے صفحات بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اب مجھے مایوسی سی لگ رہی،عدالتی صفحات کےنیلے صفحات کا بڑھنا ،، سوالیہ نشان ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کچھ مہلت دے دے ، جسٹس فاروق حید نے آئی جی پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر وہ اشتہاری ہے ، تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے ، جتنا وقت کہتے ہیں ، دے دیتے ہیں ، لیکن یہ معاملہ آپ آپ خود دیکھیں ، آئی جی پنجاب نے استدعا کی کہ عید کے بعد کا وقت دے دیں ، ۔عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی ،،درخواست گزار نے اپنے بھائی علی حسن کی بازیابی کے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 

Ansa Awais

Content Writer