ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہے:آصف علی زرداری

 نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہے:آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی:صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران وفد نے صدر مملکت کو فیصل آباد، گجرات اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وفد میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر اور حرا تنویر شامل تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام خطوں میں جمہوری اداروں کی مضبوطی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اور ان کی تعلیم و تربیت سے ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

صدر نے وفد کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔