ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹیوں میں 3ماہ کی یکمشت فیس کی بجائے 1-1ماہ کی فیس لینے کا مطالبہ

چھٹیوں میں 3ماہ کی یکمشت فیس کی بجائے 1-1ماہ کی فیس لینے کا مطالبہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پرائیویٹ سکولوں کی تجدید اور رجسٹریشن میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
 اس حوالے سےپارک لین ہوٹل میں پاک ایوان تعلیم فار پرائیویٹ سکولز کا اجلاس  ہوا جس میں مکمل دستاویزات جمع کرانیوالےسکولوں کی فوری رجسٹریشن جاری کرنیکا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم ،جنرل سیکرٹری حسن منہاس ،صداقت لودھی،عمر منیر،سید فیصل علی گیلانی، نوید مختار اور شاہدہ طارق،سلیم اعوان، علیم اعوان، عصمت زہرہ اور شاہدہ چٹھہ سمیت دیگررہنماوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سمر کیمپ کیلئے بچوں سے کوئی اضافی فیس نہ لی جائے ،چھٹیوں میں 3ماہ کی یکمشت فیس کی بجائے 1-1ماہ کی فیس لی جائے۔
سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم کے مطابق اب تعلیمی بورڈز سے نہم کی رجسٹریشن 20 جون تک کروائی جاسکیں گی،تعلیمی بورڈ بلومز ٹیکسانومی کے مطابق پیپر تیار کرے تو معیار بہتر ہوسکتا ہے۔