سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،جبکہ بعض مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق محکمہو موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں تیزہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، تاہم کوہستان ، سوات، چترال، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔جبکہ چکوال، راولپنڈی ،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، شیخوپورہ،سیالکوٹ اورنارووال میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔مری ،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر تیزہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ بعض مقامات پر تیزہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی اورجنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
جیکب آباد ،دادو 51 ڈگری سینٹی ریکارڈ
سبی ،خیر پور ، لاڑکانہ ، موہنجوداڑو 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ
سکھر ، شہید بینظیر آباد ، روہڑی ، تربت ، لسبیلہ 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ
سکرنڈ ، پڈعیدن ،حیدر آباد ، رحیم یار خان 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ
قصور، بھکر ، جھنگ 47ڈگری سینٹی ریکارڈ