ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نئے مقدمات ،تحریک انصاف نے پنجاب کابینہ کے فیصلہ پر ہائیکورٹ میں درخواست دے دی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نئے مقدمات ،تحریک انصاف نے پنجاب کابینہ کے فیصلہ پر ہائیکورٹ میں درخواست دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب کابینہ کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف نئے مقدمات کی منظوری ،تحریک انصاف نے کابینہ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
 بانی پی ٹی آئی نےپنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ہیں۔ پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز بیانیہ تیار کرنے پر ان کے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے ، پنجاب کابینہ کا ان کے اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صوبائی کابینہ کے 24 مئی 2024 کے بانی پی ٹی آئی اور ان کے دیگر رہنماؤں کیخلاف نئےمقدمات قائم کرنے کے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Ansa Awais

Content Writer