ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشک: مسافر بس کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق، 22 زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس  حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس  حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں پیش آیا جہاں مسافر بس  ٹائر پھٹنے کی وجہ سے  کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 افراد  جان کی بازی ہار گئے۔   

 لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، مرنے والوں  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 لیویز حکام کامزید  کہنا ہےکہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔