ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری 

 ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ انڈسٹریز نے برینڈز کی ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کر کے نوٹیفکیشن جاری  کردیا ۔
ڈان بریڈ، سنی بریڈ، بنی، سٹی بریڈ نے بھی قیمتوں میں کمی کر دی۔گورمے، کیکس اینڈ بیکس نے بھی ڈبل روٹی کی قیمتیں کم کر دیں ہیں۔
برینڈز کی چھوٹی ڈبل روٹی 110 روپےجبکہ  بڑی ڈبل روٹی کی نئی قیمت 200 روپےمیں ہوگئی۔ جلال سنز کی  چھوٹی  ڈبل روٹی کی قیمت 114 اور بڑی 218 روپے ،بندو خان کی  چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت  120 اور بڑی ڈبل روٹی 210 روپے،شیزان کی چھوٹی ڈبل روٹی 120 روپے اوربڑی 220 روپے میں ملے گی۔محکمہ انڈسٹریز نے نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔