ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کو جرمانہ عائد  

Bisma maroof,former captain,women cricket team,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20  فیصد جرمانہ عائد  کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینئر بیٹر  بسمہ معروف  پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون  کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ 

  پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربسمہ معروف پر میچ فیس کا20  فیصد جرمانہ عائد  کر دیا گیا، فیلڈ امپائرز آل حیدر اور صباحت رشید کی رپورٹ  پر میچ ریفری محمد انیس کا فیصلہ بسمہ معروف نے تسلیم کرلیا۔

 یاد رہے کہ بسمہ معروف  نے پاکستان ویمنز کپ میں ڈائنا مائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے بلاسٹرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، یہ واقعہ  40 ویں اوور میں پیش آیا تھا جب بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا۔