ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منوج باجپائی کا  اپنی بیٹی سے متعلق دلچسپ تبصرہ

Manij bajpai,Bollywood,actor,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ فلموں کی بہت بڑی مداح ہے لیکن ہندی نہیں بولتی۔

 ایک حالیہ انٹرویو کے  میں اداکار نے اپنی بیٹی آوا نائلہ کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ آوا پہلی بار فلم ’باغی 2‘ کے سیٹ پر آئی تھی جہاں احمد خان نے اس کا استقبال کیا اور اس نے ایک سین کے لیے ایکشن بھی کہا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسے بہت لاڈ سے رکھا گیا، وہ میری وین میں آئی اور پوچھا کہ ٹائیگر شروف کہاں ہیں؟ اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا کہ یہ بڑی موقع پرست ہے بھئی یہ ہندی بولنا نہیں جانتی لیکن ہندی فلموں کے اداکار اس کے پسندیدہ ہیں۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ میری بیٹی پوری انگریز ہے اسے بہت ڈانٹ پڑنے کے باوجود بھی ہندی نہیں بولتی، سوچیں کہ ایسے حالات میں اس کی ہندی ٹیچر کے ساتھ کیا ہو رہا ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کی انگلش کی ٹیچر نے اسکول میں ایک میٹنگ میں مجھ سے کہا کہ منوج جی، یہ سب کیا ہے، مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی بیٹی میری کلاس میں ہے لیکن یہ ہندی بالکل نہیں بولتی۔