مارکیٹو ں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

مارکیٹو ں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلعی انتظامیہ لاہور نے کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسموگ اورفضائی آلودگی کی روک تھام کیلئےعدالتی احکامات کے بعد لاہورمیں کمرشل سرگرمیوں اور کاروبار کو رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن ایک بار پھرجاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک ریسٹورنٹس،کافی شاپس اور کیفے رات 11بجے تک کھلیں گے، جمعہ سے اتوار ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کیفے کو رات12بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ پابندی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، تندور اور دودھ کی دکانیں مستثنیٰ ہونگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر