ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کی محنت رنگ لے آئی

Commissioner Lahore
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیوسماج روڈ (زاہد چودھری، عرفان ملک، عظمت اعوان) کمشنر لاہور کی محنت رنگ لے آئی، کورونا آہستہ آہستہ دم توڑنے لگا، 16 فیصد سے 4 فیصد پر آگیا، 24 گھنٹے میں صرف 6افراد جان سے گئے، 196 نئے مریض رپورٹ ہوئے، شہر کے ہسپتالوں میں 47 فیصد وینٹی لیٹر خالی ہوگئے، تشویشناک مریض صرف 139 رہ گئے۔

کورونا کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تیزی سے کمی آئی، مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد رہ گئی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں شہریوں کے تعاون کو سراہا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل جاری رکھیں کیونکہ یہی مرض سے بچاؤ کا حل ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اب احتیاط چھوڑ دی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی بدستور جاری رہے گی. وائرس کے مستقل خاتمے کیلئے شہریوں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بتدریج کم ہورہی ہے، شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں بھی کمی آگئی، وینٹی لیٹرز کا آکوپنسی ریٹ 90 فیصد سے53 فیصد پر آگیا۔ شہر میں کورونا کے لئے مختص کئے گئے 8 سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز 47 فیصد تک دستیاب ہیں۔

سروسز ہسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز پر 26 مریض موجود ہیں، میو ہسپتال کے 86 وینٹی لیٹرز پر 55 مریض زیر علاج ہیں، جناح ہسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر 23 مریض زیر علاج ہیں، جنرل ہسپتال میں 40 ویںنی لیٹرز پر 16 مریض زیر علاج ہیں، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مختص کئے گئے تین وینٹی لیٹرز پر 2 مریض موجود ہیں۔

 گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کو دیئے گئے 10 وینٹی لیٹرز پر 4 مریض موجود ہیں جبکہ گنگارام ہسپتال کے 20 وینٹی لیٹرز پر کورونا سے متاثرہ 3 خواتین زیر علاج ہیں اور پی کے ایل کے لئے مختص کئے گئے 8 وینٹی لیٹرز پر 2 مریض زیر علاج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer