ملک بھر میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ

ملک بھر میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) پاکستانی ائیرپورٹس پر غیر ملکی فیری پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیری پروازوں کے حوالے سے ایس او پیزجاری کردیئے۔

وفاقی حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیشنل شیڈول اور نان شیڈول پروازوں سمیت چارٹرڈ طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ قومی و بین الاقوامی پروازیں پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر ماسوائے گوادر اور تربت ایئر پورٹ کے لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکیں گی، جو بین الاقوامی ائر لائن ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کرے گی، اس پر ایئر پورٹ انتظامیہ کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی پاکستان سے روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم سے پاک کرنا ہوگا، ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ سول ایوی ایشن عملے سے تصدیق کراکے جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر طیارے کے مسافروں کو کسی قسم کا پروٹو کول دینے پر پابندی ہوگی، ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ائیرپورٹ پر سفر کے ہر مرحلے میں سماجی فاصلہ بھی لازم ہوگا، بیرون ملک روانگی سے قبل تمام مسافروں کی تھرمل سکینگ بھی لازم ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق اگر کسی مسافر میں کورونا وائرس کی علامات ہوئیں تو موقع پر موجود محکمہ صحت کا عملہ مسافر کو سفر کرنے یا آف لوڈ کرنے کے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔