آٹے کی قیمت میں اضافہ

آٹے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی، جمال الدین ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی عوام پرآٹا بم گرا دیا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 120 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے صوبے بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کے تناسب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے تک فی تھیلا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں ماہ رمضان کے وسط سے ہی اضافہ ہو گیا تھا، تاہم رمضان کے تقدس کے پیشِ نظر ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کی درخواست پرعوام کی سہولت کیلئےآٹے کے پرانے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا اور 805 روپے فی تھیلاپر فروخت کیا۔

چیئرمین عبدالرؤف مختار کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ اپنی انتہائی حدود کو چھو رہے ہیں۔ ایسی صورت میں پرانے نرخوں پر آٹے کی فروخت ممکن نہیں، آئندہ آٹے کے تھیلے کے نرخ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں کے مطابق مقرر ہوں گے۔

دوسری جانب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے بلبلا اٹھے ہیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافے پرعوام کا کہنا ہے گندم کا سیزن ہے نئی فصل بازار میں آچکی ہے پھر بھی آٹے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، مہنگائی کے باعث زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے عوام کیلئے روٹی اور دیگر اشیاء خرونوش سستی ہونی چاہے مگر یہاں روز بروز مہنگائی بڑھ رہی ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔

عوام مہنگاہی سے پریشان ہے عوام کو حکومت سے بہت سی امیدیں ہیں حکومت کو عوام کو کچھ ریلیف دہنا ہے آٹا سستا ہونا چاہے۔