کرکٹر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا

کرکٹر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔


وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔صبح اٹھا تو پتہ چلا میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیاہے جو میرے لیے اور میری فیملی کےلیے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔ سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اس انسان نے پہلی بارنہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا، یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے ، مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

وقار یونس نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔90 کی دہائی میں وقار یونس جب اپنے ساتھی وسیم اکرم ساتھ گیند بازی کرتے تھے تو ان کے پاوں توڑ دینے والے یارکرز بلے بازوں کے لیے ڈراونے خواب کی ماند تھے۔

خیال رہے کہ ہر سال کرکٹ کے بریڈمن میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا  انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔

کھلاڑیوں کے انتخاب میں کرکٹ کیلیے ان کی لگن، محنت، تکریم، دیانت داری، ہمت، عاجزی اور عزم کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھی وقار یونس کو اپنے ہال آف فیم میں شامل رکھا ہے۔آئی سی سی نے  2013 وقار یونس کو شامل کیا تھا اور اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔

یا در ہے وقار یونس کا تعلق وہاڑی سے ہے وہ بورے والا ایکسپریس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں،آج کل آسٹریلیا میں مقیم ہیں،ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلیا کے ایک ہسپتال میں جاب کرتی ہیں۔
 
 

 
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer