ایف بی آر ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک

ایف بی آر ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی )  ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے ایف بی آر متحرک ہو گئی،  تاجر رہنماؤں کو سکیم کے حوالے سے قائل کرنے کیلئے ٹیموں کے بادامی باغ آٹو مارکیٹ اور چونگی امر سدھو کے دورے، ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ سیاہ دھن کو ظاہر کرنیوالے ٹیکس گزاروں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ایف بی آر کی ٹیم نے کمشنر غزالہ حمید رازی کی ہدایت پر بادامی باغ آٹو مارکیٹ کے تاجر رہنماؤں کو ایمنسٹی سکیم پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ملک سمیع اللہ خان، انسپکٹر اصغر وریاہ، عرفان رفیع شیخ، عمر رحمان ایف بی آر کی ٹیم میں شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر ملک سمیع اللہ خان نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والے افراد کےنام صیغہ رازمیں رکھے جائیں گے۔ کمشنران لینڈ ریونیو فضہ بتول کی ہدایت پر آر ٹی او ٹو کی ٹیم نے چونگی امر سدھو کے تاجروں سے ملاقات کی۔

چونگی امر سدھو مین بازار کے تاجر رہنماؤں نے ایف بی آر کی ٹیم کو ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔