احتجاج اور مظاہرے کرنے والے ہوجائے ہوشیار، پنجاب پولیس کے ہتھے بڑا ہتھیار لگ گیا

احتجاج اور مظاہرے کرنے والے ہوجائے ہوشیار، پنجاب پولیس کے ہتھے بڑا ہتھیار لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: احتجاج کرنےاورروڈبلاک کرنےوالےاب ذرا دھیان سے، پولیس کو 3 نئی واٹر کینن مل گئیں، پہلے روز دو غیر ملکی ماہرین نے ٹیسٹ ڈرائیو بھی لی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور پولیس میں بننے والے اینٹی رائٹ یونٹ کے اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پندرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین نئی اور جدید واٹر کینن خریدی گئی۔ دو غیر ملکی ماہرین نے تینوں گاڑیوں میں پانی بھر کر اسکی رنگ روڈ پر رفتار کا جائزہ لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی، سمگل شدہ ایئر کنڈیشنرز برآمد

 پولیس افسران کا کہنا تھا کہ نئی واٹر کینن پہلے سے موجود واٹرکینن سے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہے، جس میں مختلف سمارٹ ایپلیکیشنز بھی موجود ہیں۔