(ویب ڈیسک)آئی پی ایل 2026 کے آغاز سے قبل چنائی سپر کنگز کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کم از کم 2 ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آفیشل بیان جاری کر اس کے متعلق اطلاع دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دھونی پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے سبب بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ چنائی کا پہلا میچ پیر (30 مارچ) کو راجستھان رائلز کے خلاف ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی سپر کنگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ مہندر سنگھ دھونی فی الحال پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے باعث بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اس وجہ سے ممکن ہے کہ وہ آئی پی ایل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ جلد صحت یاب ہوں تھالا !‘‘۔
چنائی سپر کنگز کے آفیشل بیان کے مطابق مہندر سنگھ دھونی 2 ہفتے تک آئی پی ایل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان 2 ہفتوں کے دوران چنائی کی ٹیم 4 اہم میچ کھیلے گی۔ سی ایس کے اپنا پہلا میچ 30 مارچ کو گوہاٹی میں راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پنجاب کنگز کے خلاف 3 اپریل کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلورو اور 11 اپریل کو دہلی کیپٹلز کے خلاف سی ایس کے کو کھیلنا ہے۔
آئی پی میں کھیلے والے 4 میچوں کے بعد چنائی کا اگلا مقابلہ 14 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف ہے۔ اگر دھونی کی انجری توقع کے مطابق وقت پر ٹھیک نہیں ہوتی تو وہ اس میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ 18 اپریل کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ سے واپسی کر سکتے ہیں۔ 44 سالہ وکٹ کیپر بلے باز دھونی اپنی کپتانی میں چنائی سپر کنگز کو 5 خطاب جتوا چکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ سے 6 سال قبل 2020 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔