ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیدی

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیدی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو رنز40  سے ہرادیا۔ 

پی ایس ایل کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین  کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا ۔ 175 رنز کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم 135 رنز بنا سکی۔ عرفان خان نیازی 33, حسان خان 31، مارنس لیبوشین 23 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے تین اور احمد دانیال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

علاوہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ۔ شامل حسین 54، حسن نواز 53، ٹام کرن 31 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ 

ریلی میریڈیتھ نے 3 ، مہیش تھریشانے نے 2 اور عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔